سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات 35 سے 40 ہزار افراد پنڈی پہنچ جائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 25 نومبر کی رات بڑی تعداد میں لوگ راولپنڈی پہنچ جائیں گے، کارکنان کی رہائش کے لئے خیمہ بستی بھی لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو 35 سے 40 ہزار جبکہ ہفتے کو لاکھوں لوگ پنڈی پہنچ چکے ہوں گے، جہاں سے عمران خان شرکاء کو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی کا اجتماع اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہوگا، مہنگائی کے باعث عوام روزی روٹی کے لئے پریشان ہیں، یہ بھی نہیں پتا اسلام آباد والےکنٹینر ہمارے ڈر سے لگا رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کے لئے الیکشن ضروری ہیں، شہباز شریف کو کوئی آواز بھی دے تو وہ جہاز پکڑ کر باہر چلے جاتے ہیں جبکہ سارے وزیر ملک سے باہر ہیں، لہٰذا اس سے نا لائق اور نااہل حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








