اسمبلیاں تحلیل ہونیکا خدشہ، مذاکرات کی درخواست آئیگی تو فیصلہ ہوگا۔ایاز صادق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکرات کی درخواست آئے گی تو فیصلہ ہوگا، جس سے اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و ن لیگی رہنما ایاز صادق نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کا اسمبلیوں کی صورتحال پر مذاکرات کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رابطے ضرور ہیں  کہ مگر اسے مذاکرات نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔ قبل از وقت الیکشن کا ایجنڈا رکھ کر زبردستی مذاکرات کیلئے نہیں بیٹھا جاسکتا۔ مذاکرات کی باضابطہ درخواست پر فیصلہ کرینگے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں توڑنے کیلئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے جواب کی منتظر ہے۔اس سے قبل تحریکِ انصاف رہنما فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک مذاکرات کا جواب نہ آیا تو اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ 20 مارچ سے قبل الیکشن چاہتے ہیں۔ صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کی 2 ملاقاتیں ہوئیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نواز شریف سے مشاورت کرکے بتاؤں گا۔

 

Related Posts