اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آئی تو منظور کر لیں گے۔ پرویز الٰہی کو عمران خان کے جنرل باجوہ پر تنقید کے دوران ہی اٹھ کر چلے جانا چاہئے تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم نے تحریکِ عدم اعتماد کے موقعے پر پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے پر سب کو راضی کیا تھا۔
وزیر اعظم اور آصف زرداری کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
بیان میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الٰہی کو پرانی آفر اب نہیں ملے گی۔ انہیں عمران خان کے سابق آرمی چیف کے خلاف خطاب کے دوران ہی اٹھ کر چلے جانا چاہئے تھا۔ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر کس قانون کے تحت پہلے سے دستخط کروائے؟
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آئی تو منظور کر لیں گے۔ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو اسمبلی توڑنے کے اعلان کے بعد سے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت اور راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کی۔ زمان پارک میں بھی ق لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








