حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار، گداگری میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔ فنِ گداگری میں حکومت کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، ملکی سیاست کیلئے 100 دن اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم، غریب کے گھر جا کر دیکھیں۔شیخ رشید

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور 77 وزراء موج میلہ کر رہے ہیں۔ اپنے ڈالر ملک میں لانے کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں، فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔ الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جا کر دیکھ لیں۔ حکومت کو 3 ماہ میں 8.3ارب ڈالر دینے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران اپنے ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین بھی نتائج دے سکیں گے۔ عدم استحکام میں معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔

 

Related Posts