فواد چوہدری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس: عمران خان کا ٹرائل 9جنوری سے شروع ہوگا
توشہ خانہ کیس: عمران خان کا ٹرائل 9جنوری سے شروع ہوگا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ ملک بنانا ری پبلک بن چکا ہے جبکہ فواد چوہدری ہمارے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریکِ انصاف کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کیلئے پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔ حکمرانوں کے اپنے کیسز عدالتوں میں موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج سہ پہر 4 بجے میڈیا سے گفتگو کروں گا۔اس سے پہلے کہ معاملات بند گلی تک جا پہنچیں۔ہم سب کو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑے ہونا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔ لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری آئینی ادارے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری کی سختی سے مذمت کی ہے۔

Related Posts