اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور سابق وزیر اعظم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات پر مبنی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کر لیا۔ راجہ خرم نواز، سیف اللہ نیازی اور پرویز خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جج تعیناتی سے روکنے کی درخواست
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر تحریکِ انصاف رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دریں اثناء انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد حسن عباس نے آج تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ راجہ خرم اور علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے تاہم اسد عمر پیش نہ ہوسکے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کی جائیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فریقین سے 27 فروری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا جس پر دہشت گردی کا کیس بنایا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








