الیکشن 90 روز بعد، عمران خان نے جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات 90 روز بعد کرانے کا حکم دینے پر جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ آئین کا تحفظ ہی سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا حکم

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف پر مبنی فیصلہ سنا کر آئین کی پاسداری کا حق ادا کردیا جس سے ملک میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ ممکن ہوا ہے۔

ملک گیر تحریک کے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور اب خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 90 روز میں پنجاب اور خیبر پختنوخوا میں انتخابات منعقد کرانے کا حکم دے دیا۔

 سپریم کورٹ کے 5رکنی ججز بینچ نے 3، 2 کی نسبت سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے کے متعلق اختلافی نوٹ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم الیکشن کمیشن کو دیا۔

Related Posts