سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک کردی گئی ہے جس میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر کے متعلق گفتگو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ لیک آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خان (چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان) نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر زمان پارک پہنچ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پانامہ بینچ پاکستان کی ترقی کا اصل دشمن ہے، مریم نواز

مبینہ لیک آڈیو میں سابق وفاقی وزیر نے داؤد آفریدی کو ہدایت کی کہ کارکنان کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچیں اور کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ادھر جاؤ اور اپنی شکل دکھا دو۔

لیک کی گئی آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ داؤد آفریدی اپنے ساتھ 50 بندے صبح سویرے ہی لے جاؤ۔ سابق وفاقی وزیر کی ایک اور آڈیو آج سے 2 ماہ قبل جنوری کے دوران لیک کی گئی تھی۔

ماضی کی آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے حکومتی فنڈ جاری ہونے کے بعد امتیاز نامی شخص کو کروڑوں کا حصہ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنا جاسکتا تھا۔ دوسری جانب سے سابق وفاقی وزیر کو 16کروڑ بھجوانے کی یقین دہانی کرادی جاتی ہے۔

Related Posts