پنجاب میں انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب میں انتخاب کے لئے پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

صوبائی اسمبلی کی 27 نسشتوں پر امیداروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ میاں محمود الرشید پی پی 168، میاں اسلم اقبال پی پی 171 اور اعظم خان نیازی پی پی 172 سے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی297 نشستوں پر پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، اس کے ساتھ پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ پر نظرثانی کے لئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

Related Posts