لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیس، عدالت نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

90 روز میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان
90 روز میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

اسلام آباد: سول عدالت نے لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے سلسلے میں چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کو کل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول عدالت نے تھانہ سہالہ میں درج مقدمے کی سماعت کیلئے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 29 اپریل کے روز طلب کیا ہے جس کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حلیم عادل شیخ کو قتل کرنے کا ٹاسک ڈی آئی جی کو کس نے دیا؟

ماضی میں درج کیے گئے عسکری قیادت پر الزامات اور بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 26اپریل تک منظور کی تھی۔

مجسٹریٹ کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقعے پر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ جی 10 پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورژن ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر متبادل راستوں سے اپنی اپنی منزل تک جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان کی آمد کے موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Posts