حکومت کا ایجنڈا عوام کو اداروں سے لڑانے کی ناکام سازش ہے۔ شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا ایجنڈا عوام کو اداروں سے لڑانے کی سازش ہے۔ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ نکال رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کاغصہ عوام پرنکلوارہی ہیں اس میں زیادہ تر پولیس والے فعال ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

علی زیدی اور فردوس شمیم نقوی اندرون سندھ جیلوں میں منتقل

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وہ پولیس والے زیادہ ایکٹیوہیں جو نوازشریف کے ایم این اے یا ایم پی اے کےکوٹےسے بھرتی ہوئے اورآج پولیس میں سینئرافسر بن چکے ہیں۔

پیغام میں شیخ رشید نے کہا  کہ مجھے 2 ٹوئٹر پیغامات دینے تھے لیکن میرےلوگوں کوغیرقانونی طورپرگھروں سے اٹھا لیاہے دیکھنا ہےکہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یانہیں۔

Related Posts