جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کا الزام، پی ٹی آئی رہنما فرحت فاروق لاہور سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر رہنما و سابق رکنِ پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ فرحت فارو جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کو حملے پر اکسا رہی تھیں۔ ہم نے کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے کو بھی گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

 چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان بھی گرفتار 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اویس مشتاق کی شناخت ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے کرنے کے بعد ٹریس کیا گیا۔ سابق رکنِ پنجاب اسمبلی فرحت فاروق سمیت دیگر ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تو پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت کی ہدایات پر صوبائی پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

Related Posts