عیدالاضحیٰ سے قبل سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

مراد علی شاہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت سندھ حکومت نے عیدا الاضحیٰ کی آمد سے قبل قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے بڑی عید کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں 120 روز  تک معافی کا اعلان کردیا ہے۔ محکمۂ داخلہ سندھ نے سزاؤں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حرمین شریفین میں لاکھوں افراد کی حاضری، نمازِ عید ادا کردی گئی

تاہم وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے سزا میں تخفیف کا اطلاق اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، دہشت گردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں جیسے سنگین جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں پر نہیں کیاجاسکے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ  میں عید الاضحیٰ کے موقعے پر لاکھوں افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی۔ عازمینِ حج رمی سمیت دیگر فرائضِ حج کی ادائیگی بھی آج کریں گے۔

 آج حرمین شریفین میں نمازِ عید ادا کی گئی۔ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ حجاجِ کرام نے گزشتہ شب منیٰ میں کھلے آسمان تلے گزاری۔

Related Posts