سوشل میڈیا پر وہاج علی کیوں ٹرینڈ کررہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکار وہاج علی آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے تیرے بن کی کامیابی کی وجہ وہاج علی کو قرار دیا، اُن کی یہ پوسٹ اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے کہا کہ تیرے بن کی کامیابی کے وہاج اکیلے نہیں بلکہ یمنیٰ زیدی بھی برابر کی ذمہ دار ہیں ۔

یمنیٰ زیدی کے مداحوں کے ردعمل کے بعد نادیہ جمیل نے ٹوئٹس کے ذریعے سے اُن کی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کی آخری قسط رواں ہفتے 6 جولائی کو نشر کی جائے گی۔

Related Posts