منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر تمام نامزد ملزمان کو بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ اسپیشل کورٹ سنٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے سنایا جس سے قبل ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

مقدمے کی سماعت کے موقعے پر سلیمان شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت میں کیس کے متعلق 27 سوالات کے جوابات جمع کرائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والا افسر کون تھا؟ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر رضوان نے جے آئی ٹی کی سربراہی کی۔

اس موقعے پر عدالت کا استفسار تھا کہ ایف آئی اے نے کسی ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا؟ ایف آئی اے کے تفتیشی افسران نے سوال کے جواب میں خاموشی اختیار کرلی۔ پوچھا گیا کہ کیا 7والیم میں کوئی ثبوت ہے؟

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدھا سیدھا بتائیں، کہانیاں نہ سنائیں۔ ہم نے سب بڑھ لیا۔ ایف آئی اے والوں کو جیل بھیج دیں گے۔ چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت رکھا گیا؟

معزز جج کی جانب سے بریت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سلیمان شہباز نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اللہ کا شکر ہے، حقائق عوام کے سامنے ہیں۔ ہم سرخرو ہو گئے۔

Related Posts