ارشد شریف کی بیٹی نے بھی صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سینئر صحافی ارشد شریف (مرحوم) کی بیٹی علیزہ ارشد نے بھی صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022ء کو کینیا میں بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا، ان کے قتل پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔

مرحوم سینئر صحافی کی بیٹی علیزہ ارشد اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافت میں آگئی ہیں، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل جوائن کرلیا ہے، اس موقع پر سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں نے علیزہ ارشد کو دعاؤں سے نوازا ہے۔

توئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے لکھاکہ شاباش بیٹا، خوش کردیا، خوب محنت کرو، خوب بڑھو، ابھی بہت سفر کرنا ہے، آپ کا والد ایک بہت بڑا آدمی تھا،انشاء اللہ آپ ایک دن اس کا نام روشن کرو گے۔

Related Posts