آزر بائیجان کی ایئر لائن کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

آذربائیجان کی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں بیس ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جب 18 سالہ شہزادہ 5 گھنٹے کیلئے اردن کا بادشاہ بنا

باکو سے اسلام آباد کی پروازیں بدھ اور ہفتہ کوچلیں گی جبکہ باکو سے لاہور کیلیے پروازیں پیر اور جمعہ اور کراچی کیلیے جمعرات و اتوار کو چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن نے صارفین کیلیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

Related Posts