توہینِ عدالت کیس، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج سپریم کورٹ میں طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

مراد علی شاہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سپریم کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آج طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے جاری کردہ نوٹسز سندھ حکومت کے دیگر حکام کو بھی بھجوا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کیس میں چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی کو بھی نوٹسز جاری کردئیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ توہینِ عدالت کیس میں اپنا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کردیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جگہ نگراں وزیر اعلیٰ نے تاحال اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کے بطور وزیرِ اعلیٰ ایک دو دن ہی رہ گئے ہیں۔ انہیں جیل بھیج کر کیا کریں گے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی سندھ اسمبلی کی تحلیل کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کوخالی کردیا۔

آج سے 7 روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا ذاتی سامان وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نجی گھر منتقل کردیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ملنے والے تحائف بھی شامل تھے جنہیں سی ایم ہاؤس سے منتقل کردیا گیا۔

Related Posts