وزیر قانون کی تشریح غلط، صدر نے دستخط نہیں کیے تو قانون نہیں بنتا۔سینیٹر علی ظفر

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اور نامور وکیل بیرسٹر سیّد علی ظفر نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ قانون نے آئین کی غلط تشریح کی۔ اگر صدرِ مملکت نے دستخط نہیں کیے ہیں تو قانون نہیں بنتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے دستخط نہیں کیے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قانون نہیں بنا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسد عمر کی گرفتاری پر ایف آئی اے کا موقف سامنے آگیا

بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نگراں وزیرِ قانون نے آئین کی غلط تشریح کی ہے۔ بلز دستخط نہ کیے جانے پر قانون کی حیثیت اختیار نہیں کرتے۔ اب ان بلز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنا ہوگا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک الیکشن نہیں ہوتے اور نئی قومی اسمبلی تشکیل نہیں دی جاتی، اس وقت تک بلز کو قانون کی حیثیت حاصل نہیں ہوسکتی۔ اگر مشترکہ سیشن سے منظور بل پر 10روز میں دستخط نہ ہوں تو وہ از خود قانون بن جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت کے ٹوئٹر پیغام کے بعد کہ انہوں نے 2 بلز پر دستخط نہیں کیے، ملکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ جب تک صدرِ مملکت بلز پر دستخط نہیں کرتے، قانون نہیں بنتا۔ 

Related Posts