لندن: سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف دورۂ برطانیہ کیلئے پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی پارٹی قائد نواز شریف سے آج دوپہر کو ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے اور شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے ایک حادثے پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔
شہباز شریف دور میں جے یو آئی کو خاطر میں نہ لائے جانیکا انکشاف
گزشتہ روز لاہور سے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے شہباز شریف آج اپنے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔ آج دوپہر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوگی جس میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ پی ڈی ایم حکومت کی تحلیل سے لے کر نگراں حکومت کی تشکیل تک اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت جاتے ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا جن کا کہنا تھا کہ ہمیں خاطر میں ہی نہیں لایا جاتا تھا۔
آج سے 2 روز قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود کا کوئی کام نہیں تھا تاہم وہ ساتھی وزیر کی دعوت پر شریک ہوئے تھے۔ ان کی گفتگو منٹس میں شامل ہی نہیں کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








