کراچی، تحریکِ انصاف کے مقامی عہدیداراور سابق رکنِ اسمبلی راجہ اظہر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی عہدیدار اور سابق رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اراکینِ اسمبلی فہیم خان اور خرم شیر زمان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ راجہ اظہر کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عارف علوی نااہل ترین شخص ہیں۔شرجیل میمن

سابق رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری کراچی کے علاقے صدر سے عمل میں لائی گئی تاہم سندھ پولیس نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے گرفتار نہیں کیا۔ تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل راجہ اظہر اپنی گاڑی میں سوار ہو کر جارہے تھے اور جب ایک مقامی ہوٹل پر رکے تو تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے انہیں ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔ خرم شیر زمان نے گرفتاری کی مذمت کی۔

سابق ایم پی اے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کو پولیس نامعلوم مقام پر منتقل کرچکی ہے۔ فہیم خان نے بھی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 3 روز سے چھاپہ مار کارروائی جاری تھی تاہم پولیس کی جانب سے تصدیقی بیان سامنے نہ آسکا۔ 

Related Posts