اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات موجودہ ووٹر لسٹوں پر ہوں گے، فہرستوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار ٓ582 ہیں، 2018 کے بعد صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 811 نفوس تک بڑھی۔
فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف درخواست مسترد
الیکشن کمیشن کی موجودہ فہرستوں کے مطابق پنجاب میں رجسٹرد مرد ووٹرز 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 جبکہ خواتین ووٹرز 3کروڑ 59 لاکھ 90 ہزار 515 ہیں۔ 2018 کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 50 لاکھ 39 ہزار 670نفوس تک بڑھی۔
پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں 2018 کے بعد سے 65 لاکھ 98 ہزار 141 ووٹرز کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ ووٹرز ضلع لاہور میں ہیں جن کی تعداد 67 لاکھ 24 ہزار 633 ہے جبکہ لاہور کی آبادی 1کروڑ 20لاکھ 8ہزار 387نفوس پر مشتمل ہے۔
سب سے کم ووٹرز ضلع مری میں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 931 تک محدود ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ آئندہ عام انتخابات انہی فہرستوں پر منعقد ہوں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی معاملات اور فنڈز کی کمی کو بہانہ بناتے ہوئے عمران خان کی جانب سے 90 روز میں الیکشن کے مطالبے پر کان نہیں دھرے تھے۔ نئی مردم شماری کو منظوری ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک نیا بیانیہ اپنایا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹس پر ساتھ ساتھ کام جاری رکھیں گے، تاہم اپنے تازہ ترین بیان میں الیکشن کمیشن حکام اپنے اس وعدے سے منحرف نظر آتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








