نواز شریف نے قومی خزانے سے 185 کروڑ 55 لاکھ کے غیر ملکی دورے کیے۔مراد سعید

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف نے قومی خزانے سے 185 کروڑ 55 لاکھ کے غیر ملکی دورے کیے۔مراد سعید
نواز شریف نے قومی خزانے سے 185 کروڑ 55 لاکھ کے غیر ملکی دورے کیے۔مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی خزانے سے 185 کروڑ 55 لاکھ کے غیر ملکی دورے کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے بیرونِ ملک دوروں میں 257 دن گزارے جن میں سے 25 پرائیویٹ دورے تھے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کے پیسوں پر شاہانہ اخراجات کیے اور بیرونِ ملک 2 کروڑ 78 لاکھ روپے کی رقم بطور ٹپ ادا کی۔ 

مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف نے بیرونِ ملک دوروں کے دوران 6 کروڑ 12 لاکھ روپے کے تحائف بھی دئیے جبکہ صرف  نواز شریف کے ذاتی گھر جاتی عمرہ کی سیکورٹی کے لیے 214 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ چھوٹے میاں (شہباز شریف) کو بڑے میاں (سابق وزیر اعظم نواز شریف) کی طرح پارلیمان میں پانامہ ٹو کرپشن کی وضاحت دینی چاہئے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو روز قبل اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کو شہزاد اکبر کے سوالات کے جوابات دینے چاہئں کہ انہوں نے قوم کو کس طرح لوٹا۔

مزید پڑھیں: چھوٹے میاں کو  پانامہ ٹو کرپشن کی وضاحت دینی چاہئے۔مراد سعید

Related Posts