وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف اور اہلِ خانہ جن اپارٹمنٹس میں مقیم ہیں، وہ ان کی ملکیت ہیں، ماضی میں سابق وزیر اعظم افغانستان بھی لندن کے راستے جاتے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات ثابت کرنے میں 5 سال لگ گئے کہ نواز شریف لندن میں واقع فلیٹس کے مالک ہیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جب لندن فلیٹس کو شریف فیملی کی ملکیت ثابت کرنے کی بات عدالت میں آئی تو انہوں نے انتہائی سنجیدگی سے پکا منہ بنا کر ملکیت سے انکار کردیا، تاہم اب پھر وہیں رہ رہے ہیں۔
یہ بات ثابت کرتے پانچ سال لگے کہ لندن میں نوازشریف اور فیملی جن اپارٹمنٹس میں رہتی ہے وہ ان کی ملکیت ہیں، نواز شریف نے افغانستان بھی جانا ہوتا تھا تو براستہ لندن جاتے تھے جب معاملہ عدالت میں آیا تو انتہائ سنجیدگی سے پکا منہ بنا کر ملکیت سے انکار کر دیا، اب پھر وہیں مقیم ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 8, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد نظام بدلنے کیلئے ہے، ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے لیکن اس کیلئے جدوجہد جاری ہے، پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم نواز مائنس ہونے جا رہی ہے، مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود مائنس ہوتی جا رہی ہے۔
فواد چوہدری نے گزشتہ روز کہا کہ اب اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے اور سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، آرمی چیف کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ جائے تو پھر حکومت اس پر فیصلہ کرے گی، پاکستان میں تاثر ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے اختیارات لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن خود مائنس ہوتی جا رہی ہے،فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








