پی پی پی رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ اگر نواز شریف کو یقین ہوتا کہ لوگ ووٹ دیں گے تو الیکشن کی بات کرتے، لیکن مینارِ پاکستان جلسے میں الیکشن کی بات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے نواز شریف کی مدد کی، مسلم لیگ ن نے آج قانون کی دھجیاں بکھیریں، ہفتے کو غالباً نواز شریف نے سی وی پیش کی اور تاج پوشی کروائی۔
عمران خان کی پھیلائی ہوئی تباہی آج ملک بھگت رہا ہے۔احسن اقبال
گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت ٹرین کے ڈبوں پر اس طرح پینٹنگ کرسکتی ہے؟نواز شریف کو الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا۔ پی پی پی ہمیشہ کہتی آئی ہے کہ اداروں کو اپنے دائرے میں ہی کام کرنا چاہئے۔ اگر فیصلہ کر ہی لیا ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت؟ اعلان ہی کردیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عام انتخابات میں سلیکشن نہیں ہوگی، ووٹرز میں سے اکثریت کا تعلق نوجوان نسل سے ہے۔ ووٹ پر ڈاکہ نہیں پڑے گا۔ اگر ڈاکا ڈالا گیا تو اس سے انارکی جنم لے گی۔ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں۔ ن لیگ کا بیانیہ بدل چکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








