اسحاق ڈار کی اہلیہ نے گھر کی نیلامی رکوانے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ نے گھر کی نیلامی رکوانے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعرات کو تبسم اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ۔

احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا ، تبسم اسحاق ڈار نے کہاکہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے ، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کی رہائی سے قبل نیب نے ریفرنس دائر کردیا، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد

تبسم اسحاق ڈار نے کہاکہ احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا ۔درخواست میں کہاگیاکہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ، گلبرگ تھری لاہور کے گھر کی ضبطگی ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Related Posts