وزیر اعظم کی زر صدارت پی ٹی آئی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کی زر صدارت پی ٹی آئی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
وزیر اعظم کی زر صدارت پی ٹی آئی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل نے پارلیمانی پارٹی کو پارلیمنٹ میں متعارف کرائی جانے والی قانونی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملہ پر امید ہے کہ تمام پارلیمانی پارٹیاں اوررہنما یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔

اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیر اعظم کی قیادت ، عوام کی فلاح اور ملک کی بہتری کے لیے اٹھائےجانےوالےاقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

دورانِ اجلاس وزیر اعظم نے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں اور اپنی بھرپور توجہ عوام کے مسائل کے حل پر صرف کریں۔

 شرکاء کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دعا کرتے ہیں 2020ء ملک اور عوام کے لیے بہتر سال ثابت ہو۔

 ملکی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے استحکام  کو ضروری قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے  کہا کہ معاشی میدان میں گذشتہ سال ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Posts