ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر صوبائی وزیر سعید غنی کا اہم بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر صوبائی وزیر سعید غنی کا اہم بیان
ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر صوبائی وزیر سعید غنی کا اہم بیان

قائدِعوام ذوالفقار علی بھٹو کے 92ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر پیپلز پارٹی کے رہنما بیانات دے رہے ہیں، صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی ایک اہم بیان دیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد بابر علی نامی سوشل میڈیا صارف نے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے سوال کیا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو حیات تھے، آپ اس وقت کہاں تھے؟

محمد بابر علی نے پوچھا کہ میرا مطلب ہے جب وہ زندہ تھے اور سیاست میں عملی طور پر حصہ لے رہے تھے، آپ کیا اُس وقت سے پیپلز پارٹی میں تھے؟

سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ میں پیدائش کے وقت سے پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں۔ میں اُس وقت بھی پیپلز پارٹی کا کارکن تھا، آج بھی ہوں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ جس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، میری عمر اُس وقت صرف 7 سال تھی، پھر بھی میں پیپلز پارٹی کا حصہ تھا۔ 

یاد رہے کہ دُنیائے سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، آج تاریخ ساز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یومِ پیدائش ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔

 انتہائی زیرک سیاستدان، وسیع المطالعہ شخصیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پس منظر کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کا شمار ملکی تاریخ کے اہم ترین سیاستدانوں میں کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخ ساز سیاستدان ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یومِ پیدائش

Related Posts