اپنے قانونی حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ڈاکٹر عارف علوی

تازہ ترین

تازہ ترین

President-Arif-Alvi
President-Arif-Alvi

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنے قانونی حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو دبایا نہیں جاسکتا چاہے اس کے لیے کوئی کرفیو ہی کیوں نہ نافذ کردے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے لیکن کرفیو صرف کشمیر پر نافذ نہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت پر بھی کرفیو نافذ کرنے کی تیاری ہے، تاہم آر ایس ایس کے لیے تاریخی سبق یہ ہے کہ حقوق کی جدوجہد کرنے والے دباؤ کے آگے نہیں جھکتے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی فاشسٹ حکومت تاریخ سے یہ صفحات پھاڑ کر الگ کردینا چاہتی ہے، لیکن ایسا کبھی ممکن نہیں ہوسکتا۔ 

ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غیر ملکی جریدے نیو یارک ٹائمز کی خبر شیئر کی جس کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں کم از کم 1 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

خبر کے مطابق بھارت میں ملک گیر مظاہرے مسلمانوں کے لیے سیاست کے نئے باب کا اضافہ ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ مظاہرے خود بھارت  کے لیے بھی ریشہ دوانیوں کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن 155ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں پر آج بھی زبردستی عمل کروایا جارہا ہے۔

بھارت کی طرف سے مسلط غیر انسانی کرفیو کے باعث مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہے، وادی کی ان گنت سڑکیں ویران ہیں جبکہ معمولاتِ زندگی معطل دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 155ویں روز میں داخل ہوگیا

Related Posts