اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن پر حکومت اپوزیشن اتفاقِ رائے بڑی کامیابی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر اتفاقِ رائے کے بعد اگلا مرحلہ احتساب کے طریقہ کار پر اتفاقِ رائے تھا جس پر بات چیت جاری ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے طریقہ کار پر بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان کا باعث نہیں بنیں گے۔
آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہواوہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہےالیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقہ پر اتفاق رائے ہے، اس پر بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑہ رہی ہے۔ بڑی اصلاحات اگر ہم کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہو گئی۔مریم اورنگزیب نے تنقید کی جس کا فواد چوہدری نے جواب دیا۔
ٹوئٹر پر دو روز قبل ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے تحریکِ انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب انسان کہاں جائے، حکومت نے متوسط طبقے کے بجٹ پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب اور فواد چوہدری کی ٹوئٹر جنگ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








