چوہدری شجاعت حسین کاعمران خان کو اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہنے کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Imran should trust allies, stay away from conspirators: Ch Shujaat

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں، ان کا کہنا ہے کہ فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے عمرہ کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیاہے، اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں۔

مزید پڑھیں: آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا‘ چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تین مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، میں نے اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ اب بھی عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا اوران لوگوں کیلئے دعا کروں گا جنہوں نے اپنے نام کیساتھ دعا کی درخواست کی۔

Related Posts