سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد خلیل
(فوٹو: جیو نیوز)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی کمسن بچی گھر میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ بچی کا انتقال گھر میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد خلیل نجی مصروفیات کے باعث ملک سے باہر امریکا میں موجود تھے، اس دوران بیٹی کے انتقال کی افسوسناک اطلاع ملنے پر وہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متعدد افراد نے مرحومہ بچی کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے محمد خلیل سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر حکام نے شہریوں کو بھی گھروں میں بجلی سے متعلق حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تلقین کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمسن بچوں کی حفاظت کے لیے برقی ساکٹس کو محفوظ بنانا، ننگی تاروں کی بروقت مرمت کرنا اور بچوں کو برقی آلات سے دور رکھنا ایسے حادثات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Related Posts