شکارپور کچے میں 2 برادریوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

سندھ کے ضلع شکار پور کے کچے میں کلوڑا اور جتوئی برادریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں دریا میں چلنے والی ایک کشتی بھی آگئی جس میں سوار آصف مہر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کشتی میں موجود تین افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب دونوں برادریوں کے درمیان جاری فائرنگ کے تبادلے میں جتوئی برادری کا ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کا علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ شکار پور میں کچے کا علاقہ ڈاکوؤں کی آماجگاہ ہونے کے باعث بدنام ہے۔ اس سے قبل سندھ پولیس نے پشاور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ لڑکی شکارپور میں کچے کے علاقے سے بازیاب کرالی۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے رواں برس مئی کے دوران جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر سندھ پولیس نے شکارپور کے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کیا، پشاور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ لڑکی حورم سعید بحفاظت بازیاب کیا جبکہ اغواکار مرکزی ڈاکو عبدالوحید عرف مُلا ہلاک اور متعد ڈاکو زخمی ہوئے۔

Related Posts