جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خطے میں قیامِ امن کے لیے ہماری مدد کی۔بابر اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعوان
جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خطے میں قیامِ امن کے لیے ہماری مدد کی۔بابر اعوان

اسلام آباد: ممتاز ماہرِ قانون، سابق وفاقی وزیر و سینئر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خطے میں قیامِ امن کے لیے ہماری مدد کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان ایک سیاحتی مرکز میں تیزی سے تبدیل ہوا جسے آپ نے تسلیم کیا۔

سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا دورہ کرکے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے پاکستانی حکومت کی امن کی خواہش میں مدد دی۔

بابر اعوان نے کہا کہ علاقے میں قیامِ امن کی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھی حمایت کی جو عرصۂ دراز سے زیر التواء ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری  انتونیو گوتریس کا دورۂ پاکستان یادگار رہا جس پر وہ پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی  پیغام میں کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے پاکستان کا بہترین دورہ کیا جس کے دوران خوبصورت تاریخ کے حامل ملک کی سیر کی۔

مزید پڑھیں:  انتونیو گوتریس شاندار دورے پر پاکستان کے شکر گزار

Related Posts