ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی اچھی خبر ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

Firdous-Ashiq-Awan
Firdous-Ashiq-Awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لیے اچھی اور دشمنوں کے لیے بری خبر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردو س عاشق اعوان کا کہناتھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لیے اچھی اور دشمنوں کے لیے بری خبر ہے، آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

Related Posts