پلوشہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے12 موسموں کے نام پوچھ لئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan People’s Party

اسلام آباد : پیپلز پارٹی  کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سال کے بارہ موسموں کے نام تو بتائیں ۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان بڑے ڈاکوئوں کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں آئے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک پر اس وقت سلطنت نازییہ کا راج ہے۔مہا رانی کے لاڈلے پولیس سے غریبوں کو پٹوا رہے ہیں ۔ مہا رانی کے خفا ہونے پر افسروں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی زندگی کا مشن صرف نوازاور شہبازکے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہے،حنا پرویز بٹ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بارہ موسموں کا انکشاف کیا تھا جس پر اپوزیشن کو ایک بار تنقید کا موقع مل گیا ہے۔

Related Posts