سندھ حکومت خواتین مارچ کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرے، آصف زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh government should provide security and facilities to women march: Asif Zardari

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو خواتین مارچ کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے۔

خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔

مزید پڑھیں:عورت مارچ نے حقیقی مسائل کو پس پشت تو نہیں ڈال دیا؟

آصف زرداری کاکہنا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے برابری کےحق کو تسلیم کرنا ہوگا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹوزرداری خواتین کی آواز اور طاقت ہیں ۔

Related Posts