برطانیہ کی نسل کی بنیاد پر قومیت کی پالیسی متعصبانہ ہے۔وفاقی وزیر شیریں مزاری

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانیہ کی نسل کی بنیاد پر قومیت کی پالیسی متعصبانہ ہے۔وفاقی وزیر شیریں مزاری
برطانیہ کی نسل کی بنیاد پر قومیت کی پالیسی متعصبانہ ہے۔وفاقی وزیر شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے برطانیہ کی نسل کی بنیاد پر قومیت کی پالیسی کو متعصبانہ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یاسمین علی نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ برطانیہ (یو۔کے) کے انسدادِ دہشت گردی کے پروگرام سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے ایک خبر بھی شیئر کی جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے برطانیہ کی پالیسیوں کو قابلِ تشویش قرار دیا گیا ہے۔

خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ برطانیہ کی آبا و اجداد کے ذریعے نسل پرستانہ قومیت دینے کی پالیسی شہریت کے تمام قواعد کے خلاف ہے۔ یہ متعصبانہ اور امتیازی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری ( شہریوں کو سفر کے لیے پابندیوں ) میں نرمی کااعلان کردیا۔

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث ایک ماہ قبل برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں نرمی کردی۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری شرائط میں نرمی

Related Posts