عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر وزیرِ خارجہ کا قوم کے نام اہم پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر وزیرِ خارجہ کا قوم کے نام اہم ذاتی پیغام
عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر وزیرِ خارجہ کا قوم کے نام اہم ذاتی پیغام

اسلام آباد: عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ہر حیثیت میں میرے لیے قابلِ تقلید مثالیں قائم کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک عظیم ماں کے بیٹے، ایک روشن خیال بیوی کے شوہر، باہمت بیٹیوں کے باپ اور قابلِ تعریف بہنوں کے بھائی کے طور پر خواتین میرے نظریات اور اظہارِ خیال کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقعے پر ملک بھر میں اور دنیا بھر میں موجود خواتین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دُعا ہے کہ خواتین بلندی کے ہر خواب کو عملی تعبیر دینے میں کامیاب ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقعے پر پاکستانی خواتین اپنے حقوق کیلئے مارچ پر نکلیں گی۔

 ٹوئٹر پر یومِ خواتین کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو حقوق ہمارے مذہب اسلام نے دئیےہیں جن کی حفاظت آئینِ پاکستان کرتا ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہر دور میں پاکستان پر حکمرانی کرنے والے صدور اور وزرائے اعظم نے بین الاقوامی انسانی حقوق کنونشن کے تحت خواتین کے حقوق کے تحفظ کا عزم کیا۔

مزید پڑھیں:  خواتین اپنے حقوق کیلئے مارچ پر نکلیں گی۔شیریں مزاری

Related Posts