اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

IHC to hear disqualification case against Faisal Vawda

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف دائر دہری شہریت کے حوالے سے نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس عامر فاروق اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ یہ درخواست فائق شاہ نے فیصل واوڈا کے خلاف دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اپنی قومیت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے کی وجہ سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:فیصل واوڈا کے بوٹ شو پر کاشف عباسی قصور وار کیسے ؟؟؟

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے وقت فیصل واوڈا پراپنی دوہری شہریت چھپا نے کا الزام ہے ۔

11 جون 2018 کو اپنے نامزدگی کاغذات جمع کروانے کے وقت وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے پاس امریکاکا پاسپورٹ تھا۔

Related Posts