اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکنِ اسمبلی خواجہ آصف نے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بلکہ اشتعال انگیز الزامات لگائے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اِس وقت کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے جس کے دوران غیر ذمہ دارانہ رویہ سامنے آیا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ قومی ایمرجنسی کے دوران ایک مثبت کردار ادا کرنے کی بجائے خواجہ آصف نے غیر ذمہ داری دکھائی۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ ساتھ دیگر (اپوزیشن رہنما) بھی منفی سیاسی حربے استعمال کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے زندگیاں خطرے میں ہیں۔
Highly irresponsible in fact inflammatory allegations (lies) by Khawaja Asif against Zulfi Bokhari. Instead of playing a positive role during this national emergency, he and others like him are intent on continuing with dirty politics and endangering lives
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 29, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








