عمران خان کے فیصلے نے ہمیں رُسوائی سے بچا لیا۔عثمان ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے فیصلے نے ہمیں رُسوائی سے بچا لیا۔عثمان ڈار
عمران خان کے فیصلے نے ہمیں رُسوائی سے بچا لیا۔عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے فیصلے نے ہمیں رسوائی سے بچا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا کہ لاک ڈاؤن قدم بہ قدم انجام دیا جائے جس پر عمل کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی امورِ نوجوانان نے کہا کہ اسٹیپ بائی اسٹیپ (قدم بہ قدم ) لاک ڈاؤن کے دانشمندانہ فیصلے نے ہمیں رسوائی سے بچا لیا ہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے لیے مددگار ثابت ہوا اور پاکستان کو اِس فیصلے نے عالمی سطح پر رسوا ہونے سے بچا لیا ہے۔

فیصلے کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ اتنی بڑی تعداد میں اکٹھے ہونے والے لوگوں کو کورونا وائرس اور بھوک سے بچائے۔ 

Related Posts