سندھ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، نصرت سحر عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، نصرت سحر عباسی
سندھ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، نصرت سحر عباسی

کراچی:پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی سیکریٹری اطلاعات رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سندہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے رکھے گئے 10 ارب 60 کروڑ روپئے کرپشن کی نظر ہو جائیں گے۔

زرداری لیگ کے لوگ جو پہلے پیسوں کی لانچیں بھر کے بیرونی ملک لے گئے تھے وہ اب رقم کے جہاز بھر کر باہر بھاگنا چاہتے ہیں۔

جبکہ فنگشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی نند کمار گوکلا نی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں راشن کی تقسیم میں کرپشن نظر آرہی ہے، رقم بٹور کر بھاگنے والوں کو سندھ کے عوام بھاگنے نہیں دیں گے، کیونکہ کہ ان کے گھروں کی تمام ایڈریسز ویپ سائٹس پر موجود ہے۔

نند کمار گوکلا نی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث زراعت سے جُڑے ہوئے لوگ سخت متاثر ہیں کیونکہ سندھ میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے،مگر ابھی تک سندھ حکومت نے فصل کی کٹائی کے لیے کوئی پالیسی واضح نہیں کی۔

تمام ڈی سی آفیسز کے باہر ہزاروں مرد، خواتین اور معصوم بچے بنا ماسک اور حفاظتی انتظامات کے راشن کے حصول کے لیے دھکے کھارہے ہیں، جس سے کرونا وائرس مزید بڑھے گا۔

Related Posts