پنجاب میں پیپلز پارٹی رہنما نتاشا دولتانہ نے 82 راشن کے تھیلے تقسیم کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب میں پیپلز پارٹی رہنما نتاشا دولتانہ نے 82 راشن کے تھیلے تقسیم کردئیے
پنجاب میں پیپلز پارٹی رہنما نتاشا دولتانہ نے 82 راشن کے تھیلے تقسیم کردئیے

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکریٹری  نتاشہ دولتانہ نے صوبے میں 82 راشن کے تھیلے تقسیم کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی پی رہنما نتاشہ دولتانہ نے بتایا کہ ہم نے 82 راشن بیگز تقسیم کیے جبکہ راشن کا ایک تھیلا 6 افراد پر مشتمل خاندان کیلئے کافی ہے۔

راشن کی تقسیم کی خبر سناتے ہوئے نتاشہ دولتانہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مستحقین کی مزید امداد کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی امداد کی دعوت دی۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کو امداد کی دعوت دیتے ہوئے نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ آپ میں سے جو بھی پی پی پی رہنما مستحقین کی جتنی مدد کرسکے، اپنے اپنے علاقوں میں ضرور کرے، مدد کی ہر کوشش اہم ہے۔ 

Related Posts