تحریکِ انصاف کی سڑک پر ٹرک کھڑا کرکے راشن تقسیم کرنے کی مخالفت

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریکِ انصاف کی سڑک پر ٹرک کھڑا کرکے امدادی سامان تقسیم کرنے کی مخالفت
تحریکِ انصاف کی سڑک پر ٹرک کھڑا کرکے امدادی سامان تقسیم کرنے کی مخالفت

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سڑک پر ٹرک کھڑا کرکے راشن تقسیم کرنے کی مخالفت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ براہِ کرم سڑک پر ٹرک کھڑا کرکے راشن اور امدادی سامان تقسیم نہ کریں۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کوشش کریں کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند افراد کو ڈھونڈ کر ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے۔

مستحق افراد کی غلط پہچان کی نشاندہی کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گیتی اور پھاوڑے پکڑے ہوئے سڑک پر موجود تمام افراد مستحق نہیں ہوتے۔

اشتہار بازی پر تنقید کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گھروں پر راشن پہنچانے پر شاید آپ کی تصاویر تو ”اچھی“ نہ بن سکیں مگر شاید اللہ راضی ہوجائے اور حقدار کو اس کا حق مل جائے۔ 

Related Posts