مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا عالمی برادری میں کوئی یقین نہیں کرتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت جنگ بندی کے معاہدے (سیز فائر) کی خلاف ورزی کرتا ہے جس کا الزام وہ پاکستان پر دھرتا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ خود ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے بعد پاکستان کو اشتعال انگیزی پر موردِ الزام ٹھہرانے کے ساتھ ساتھ بھارت پاکستان پر ایک اور بے بنیاد الزام بھی لگاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ پاکستان بھارت میں جنگجو اور دہشت گرد بھیجتا ہے۔
صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزام کے مطابق پاکستان جو مسلح جنگجو بھارت میں بھیجتا ہے وہ بھارت میں کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں جبکہ بھارت کے پاس اس کا کوئی ثبوت، ویڈیو یا فارنزک رپورٹ نہیں ہے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ جھوٹ کے سہارے چلنے والی بھارتی حکومت تباہ و برباد ہو رہی ہے۔ عالمی برادری میں کوئی بھی ملک بھارت کی باتوں کا اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بھارتی بے بنیاد الزام تراشی اور پروپیگنڈے کا کوئی یقین نہیں کرتا۔
India initiates ceasefire violations and instantly accuses Pakistan of starting such violations. Another charge: Pakistan sending Covid 19 carrying militants across the LOC. No proof. No footage. No forensic evidence. India’s empire of falsehood collapsing. Nobody believes them.
— Masood Khan (@Masood__Khan) April 16, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








