زرتاج گل وزیر کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زرتاج گل وزیر کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ
زرتاج گل وزیر کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میں نے بلوچ لیویز لائنز کا دورہ کیا اور چین سے وصول ڈس انفیکٹنٹ کو ڈیرہ غازی خان میں چھڑکاؤ کیلئے مہیا کیا۔

پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈس انفیکٹنٹ کا کونسل نے مجھ سے مارچ میں وعدہ کیا تھا جبکہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ نے اِس مشکل وقت میں پاکستان کے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کیا ہے جس پر ڈی جی خان قرنطینہ کی تمام انتظامیہ اور عملہ مبارکباد اور داد کے مستحق ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 29 مریضوں کے وائرس ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے۔ صحتیابی پر گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے 29 مریضوں کی صحتیابی کے بعد شہر سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 206 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے 29 مریض صحت یاب 

Related Posts