حکومت کورونا چیلنج سے نمٹنے میں ناکام نظرآرہی ہے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

shahid khaqan abbasi talk to media in islamabad

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، حکومت کورونا چیلنج سے نمٹنے میں ناکام نظرآرہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے روز گاری اور مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، شہباز شریف آج وزیراعلیٰ ہوتے تو پنجاب کے حالات مختلف ہوتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو پھر نوٹس جاری کردیا گیاہے ایسی بھی کیاعجلت ہے، شہباز شریف میڈیکل ایشوز کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں، ان کے خلاف بدنیتی پرمبنی کارروائی ہورہی ہے، نیب کو چینی، آٹے اور کورونا وائرس سامان کی خریداری میں گھپلے نظر نہیں آرہے۔صرف شہباز شریف نظر آرہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، نیب اور حکمرانوں نے مل کر سیاست اور ملک کی معیشت کو تباہ و بربادکر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جیل یا نیب سے نہیں گھبراتے، ہم اس حکومت کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے، صرف اتنا کہتے ہیں کہ 22 اپریل کو شہباز شریف سے جو انکوائری کرنی ہے آن کیمرہ کی جائے۔

Related Posts