اللہ تعالیٰ عمران خان کو طاقت عطا فرمائے۔گورنر سندھ کی وزیرِ اعظم کیلئے دُعا

تازہ ترین

تازہ ترین

اللہ تعالیٰ عمران خان کو طاقت عطا فرمائے۔گورنر سندھ کی وزیرِ اعظم کیلئے دُعا
اللہ تعالیٰ عمران خان کو طاقت عطا فرمائے۔گورنر سندھ کی وزیرِ اعظم کیلئے دُعا

حیدر آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرِ اعظم کیلئے دُعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مستحقین کی امداد کیلئے عمران خان کو طاقت عطا فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ احساس سینٹر حیدر آباد میں میری ملاقات ایک غریب اور بوڑھی خاتون سے ہوئی جس سے میں نے پوچھا کہ آپ نے اپنی شال میں کیا چھپایا جسے اتنی مضبوطی سے باندھا ہوا ہے؟

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ غریب خاتون نے میرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا یہ ایک روٹی کا ٹکڑا ہے جس سے مجھے شدید رنج پہنچا اور میں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ غریبوں کا سہارا بننے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کی مدد فرمائے جو ایسے غریب افراد تک پہنچنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج حیدر آباد کے کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں حیدر آباد کے پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران حفاظتی کٹس مہیا کیں۔ کمشنر نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ 

حیدر آباد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی جام خان شورو سے بھی ملاقات کی اور ان کے مرحوم والد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ 

Related Posts