تعصب پسند بھارت میں مسلمانوں پر ہسپتالوں کے دروازے بند ہیں۔شیری رحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

تعصب پسند بھارت میں مسلمانوں پر ہسپتالوں کے دروازے بند ہیں۔شیری رحمان
تعصب پسند بھارت میں مسلمانوں پر ہسپتالوں کے دروازے بند ہیں۔شیری رحمان

اسلام آباد:سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تعصب پسند ملک بھارت میں مسلمانوں پر ہسپتالوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں مسلمان تاجروں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ مریضوں کو مسلمان ہونے کی وجہ سے بھارتی ہسپتالوں میں داخل نہیں کیاجاتا جبکہ زچگی کے دوران مسلم ماؤں کا علاج نہ ہونے سے بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ ہسپتال زچگی کے دوران ایمان اور مذہب کی بنیاد پر ماؤں کے علاج سے انکار کردیتے ہیں لیکن نریندر مودی حکومت اور ہندوتوا کے نظرئیے پر قائم ریاست ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ 

Related Posts